Khaleda Zia calls off meeting with Pranab
حکومت بنگلہ دیش نے آج دورہ کنندہ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات کرنے سے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے انکار پر سخت تنقید کی ہے اور کہاکہ یہ جمہوری اصولوں اور خیر سگالی کے خلاف ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ دیپو مونی نے کہاکہ یہ انتہائی بدبختانہ بات ہے کہ پرنب مکرجی کے ساتھ ضیاء نے اپنی ملاقات منسوخ کر دی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا قاعدہ ہے کہ جب کبھی بیرونی عہدیداران ملک کا دورہ کرتے ہیں تو وہ حکومت کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر دونوں سے ملاقات کرتے ہیں ۔ اس لحاظ سے یہ جمہوری قاعدوں سے تہی دامنی ہے ۔ مونی نے تاہم کہاکہ اس واقعہ کی وجہہ سے ہند۔ بنگلہ دیش تعلقات متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیاں ایک طریقے سے جمہوری نہیں ہوتیں اور تمام پارٹیاں جمہوریت پر یکساں طریقہ پر عمل نہیں کرتیں ۔ مونی نے خالدہ ضیاء سے سوال کیا کہ آیا ہندوستانی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کی منسوخی پروٹوکول اور خیرسگالی کے خلاف نہیں ہے ۔ اس بات کی توقع تھی کہ ضیائ، مکرجی سے ملاقات کریں گے جو ایک بنگالی اور قابل احترام لیڈر ہیں ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں