Former Maldives President Mohamed Nasheed arrested
مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو پولیس نے آج ایک عدالت کی جانب سے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ وارنٹ نشید کے خلاف ان کے دور حکمرانی میں ایک جج کو گرفتار کرنے اور محروس رکھنے کے سلسلہ میں جاری کیا گیا۔ مالدیپ کے سابق صدر کی گرفتاری ہندوستانی ہائی کمیشن سے ان کی روانگی کے 15دن سے بھی کم عرصہ میں عمل میں آئی ہے ۔ نشید عدالت کی جان بسے 2گرفتاری وارنٹس سے بچنے کیلئے ہندوستانی ہائی کمیشن میں 11دن کیلئے پناہ لے چکے ہیں ۔ مالدیپ کے صدر محمد وحید کے پریس سکریٹری مسعود عماد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ نشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے وہ پولیس کی تحویل میں ہیں اور انہیں کل 4بجے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلہومالے مجسٹریٹ کورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ چیف کریمنل جج عبداﷲ محمد کی گرفتاری و حراست پر نشید کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے جس کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس نے نشیدکو گرفتار کر لیا ہے ۔ میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور دھونیدھو جیل میں رکھا جائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں