افغانستان کے حالات پر کیانی کیری تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

افغانستان کے حالات پر کیانی کیری تبادلہ خیال

پاکستانی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اردن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کرتے ہوئے افغانستان میں مفاہمتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے کل منعقدہ میٹنگ میں جنوبی ایشیائی علاقہ کے سکیورٹی مسائل پر بھی بات چیت کی۔ امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج افغانستان سے لوٹنے کی تیاری کررہے ہیں اس سے قبل ہندوستان نے خبردار کیا تھا کہ کابل کے وجود کو القاعدہ تا لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد گروپ سے خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل کارگذار نمائندے منجیو سنگھ پوری نے 19 مارچ کو سکیورٹی کونسل مباحث میں بتایاکہ یہ بات بالخصوص تشویشناک ہے کہ افغانستان میں جہاں اس وقت ایک ہی وقف میں سکیورٹی سیاسی اور معاشی اختیارات کا تبادلہ جاری ہے ان کے درمیان مجموعی سکیورٹی حالات ہنوز دھماکو ہے۔ افغانستان میں ناٹو کی زیر قیادت انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کی ایک دہے سے زائد عرصہ سے موجودگی اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کے باوجود دہشت گردی سے افغانستان کے وجود کو اس وقت بھی خطرہ لاحق ہے۔

Kayani, Kerry discuss Afghan reconciliation process

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں