مصر محروس لیبیائی عہدیداروں کو لیبیا کے حوالے کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

مصر محروس لیبیائی عہدیداروں کو لیبیا کے حوالے کرے گا

مصر کے پراسیکیوٹر جنرل طلعت عبداﷲ نے 2 سابق لیبیائی عہدیداروں کو مصری انٹر پول کے حوالہ کردینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی لیبیا کو تحلیل عمل میں لائی جائے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ مینا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ اس فیصلہ سے قبل تحقیقاتی کارروائی سے اس بات کی توثیق ہوئی تھی کہ مصر میں لیبیا کے سابق سفیر علی محمد الامین ماریہ اور فینانس کے سابق عہدیدار محمد ابراہیم منصور کی حوالگی کی تمام شرائط کی تکمیل ہوچکی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ لیبیا میں معمر قذافی کے دور میں کام کرنے والے دو عہدیداروں کو کرپشن الزامات کی پاداش میں گذشتہ ہفتہ قاہرہ میں گرفتار کیاگیا۔ ژنہوا نیوز نے یہ بات بتائی۔ احمد غزاف الدم جو لیبیا۔ مصر تعلقات کے سابق عہدیدار رابطہ ہیں انہیں بھی کرپشن الزامات کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔

Egypt extradites two Gaddafi regime figures to Libya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں