کراچی میں بم دھماکے - 45 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

کراچی میں بم دھماکے - 45 افراد ہلاک

شیعہ عبادت گاہ کے باہر بھی دھماکہ، مہلوکین میں خواتین و بچے شامل
پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں آج شیعہ غلبہ والے علاقے میں بم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم 45 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین نے کہاکہ پہلا دھماکہ عباس ٹاون میں شیعوں کی عبادت گاہ امام بارگاہ کے باہر ہوا۔ یہ دھماکہ شام 7:00 بجے اس وقت ہوا جب لوگ عبادت گاہ کے باہر آ رہے تھے ۔ دوسرا دھماکہ جو کم طاقتور تھا 10منٹ کے اندر اسی علاقہ میں ہوا۔ پٹیل دواخانے پر عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں ایک بری طرح کٹی پھٹی نعش کے بشمول 8نعشیں موصول ہوئیں ہیں ۔ مزید 4نعشتیں جناح ہاسپٹل اور عباسی شہید ہاسپٹل لے جایا گیا ہے ۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور 2بچے شامل ہیں ۔ 40زخمیوں میں خواتین و بچے بھی ہیں ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دھماکہ کی وجہہ سے سارا علاقہ تباہ ہو گیا۔ یہ دھماکہ ایک کار میں رکھے گئے دھماکو اشیاء سے ہوا۔ اس کار کو عباس ٹاون کے باب الداخلہ کے قریب کرایا گیا تھا۔ کراچی کے شہریوں نے کہاکہ دھماکے کے آواز10کیلو میٹر دور تک سنائی دی۔ دھماکہ کے بعد سارا علاقہ تاریکی میں غرق ہو گیا۔ عباس ٹاون میں عوام خوف زدہ ہو گئے ۔ یہاں شیعوں کی اکثریت ہے ۔ دھماکے کے باعث 2اپارٹمنٹ کے بلاکس تباہ ہو گئے اور تقریباً20 دکانات اور کئی کاروں کو نقصان پہنچا۔

Karachi blasts - 45 killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں