Elections in kenya
کینیا کے انتخابی کمیشن نے کل کہا تھا کہ اس نے مشرقی افریقی ملک میں پیر کے عام انتخابات پر نگرانی کیلئے 22,600 مقامی اور بین الاقوامی مبصرین کو درج رجسٹر کیا ہے ۔ ایک اعلیٰ انتخابی عہدیدار آئیزاک حسن نے یہاں کہا کہ کینیا، افریقی برادری، ڈیولپمنٹ پر انٹر گورنمنٹل ا تھاریٹی، کومیسا، افریقی یونین، یوروپی یونین اور کارٹر سنٹر سے تعلق رکھنے والے جملہ 20 ہزار دیسی اور 2,600 بین الاقوامی مبصرین کو مسلمہ قراردیا گیا ہے ۔ کینیا میں 4مارچ کو ہونے والے انتخاب پر افریقہ میں بیشتر ممالک قریبی نظر رکھتے ہوئے ہیں جب کہ نے چینی کی ایک مہم نے ملک کو تقسیم کیا ہے اور خونریزی کے اعادہ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے جو 2007ء کے متنازعہ انتخابات کے بعد عمل میں آئی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں