US Senate confirms John Brennan as new CIA director
امریکی ایوان بالا( سنیٹ) نے  سی آئی اے  کے  آئندہ سربراہ کی حیثیت سے  جان برینن کے  تقرر کی کل ثوثیق کر دی۔ جان برینن کے  حق میں  63 اور مخالفت میں  34 و وٹ پڑے ۔ برینن کی نامزدگی کے  عمل کو سی آئی اے  کے  متنازعہ ڈرون پروگرام کی وجہہ سے  مخالفت کا سامنا رہا۔ ریپلیکن سنیٹر رینڈ پال نے  و وٹنگ کو متاثر کرنے  کیلئے  13گھنٹے  طویل تقریر کی انہوں  نے  امریکی سرزمین پر ملک کے  ہی شہریوں  کو ڈرون حملوں  کا نشانہ بنانے  کی تجویز کو رد کرنے  سے  بارک اوباما کے  انکار پر یہ تقریر کی۔ اس احتجاج کے  باوجود پال سی آئی کے  اعلیٰ منصب کیلئے  برینن کی حمایت کرنے  والے  متعدد ریپبلیکنس میں  شامل تھے ۔ ابھی 3روز قبل امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے  کہا تھا کہ اگرچہ اوباما امریکی سرزمین پر ڈرون حملوں  کا حکم جاری کرنے  کا کوئی ارادہ نہیں  رکھتے  لیکن غیر معمولی حالات میں  ایسا ہو سکتا ہے ۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں