North Korea ends peace pacts with South
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے متفقہ طورپر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ عدم جارحیت کے تمام معاہدے ختم اور دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائین اور سرحدی راستے بند کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا پر یہ پابندیاں وہاں کی حکومت کی طرف سے 12فروری کو ایٹمی تجربہ کے جواب میں عائد کی گئی ہیں ۔ و وٹنگ سے کچھ دیر قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھیکہ وہ ملک کے اعلیٰ مفاد کی خاطر امریکہ اور جارحانہ رویہ رکھنے والی دیگر طاقتوں کے خلاف حفظ ماتقدم کے طورپر ایٹمی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مندوب بے قرارداد کی منظوری کے بعد کہا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنا چین کی اولین ترجیح ہے اور شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر مذا کرات کا دوبارہ آغاز ہونا چاہئے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف اس سے پہلے 2006 اور 2009 میں پابندیاں عائد کی تھیں ۔ نئی پابندیوں کے تحت ہر طرح کے سامان آسائش تک کمیونسٹ کوریا کے حکمران طبقے کی رسائی پر بھی پابندی ہو گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں