جماعت الدعوۃ کی جانب سے چرم قربانی وصول کرنے پر امتناع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

جماعت الدعوۃ کی جانب سے چرم قربانی وصول کرنے پر امتناع

پاکستانی حکام نے ایک عدالت کو مطلع کیا کہ جماعت الدعوۃ کو قربانی کے جانوروں کے سینگ اور چمڑے حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ قومی سلامتی کونسل کی 2008ء میں منظورہ قرارداد کے تحت جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب کی وزارت داخلہ نے لا ہور ہائی کورٹ کو کل مطلع کیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق جماعت الدعوۃ کو قربانی کے جانوروں کے چرم اور ہڈیاں وصول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ یہ امتناع عیدالاضحی کے موقع پرعائد کیا گیا جبکہ اس عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے ۔ ہر سال جماعت الدعوۃ بڑے پیمانے پر چرم قربانی وصول کرتی ہے اور یہ رقم جماعت الدعوۃ اپنی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ جماعت الدعوۃ کو ممنوعہ لشکر طیبہ کی محاذی تنظیم قراردیا گیا ہے ۔ ممبئی حملوں کے بعد جماعت الدعوۃ پر دسمبر 2008ء کو پابندی عائد کی گئی۔ وزارت داخلہ نے چیف منسٹر عمر بندیال کو پیش کردہ جواب میں کہاکہ قربانی جانوروں کے چرم وصول کرنے کے قواعد وضع کئے گئے ہیں ۔

Jamaatud Dawa banned for collecting animal hides

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں