اطالوی سپاہیوں کی واپسی - ہند اٹلی تعطل ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

اطالوی سپاہیوں کی واپسی - ہند اٹلی تعطل ختم

نئی دہلی۔(پی ٹی آئی) وزیراعظم منموہن سنگھ نے 2اطالوی سپاہیوں کو مقدمہ کا سامنا کرنے ہندوستان واپس بھیجنے سے متعلق حکومت اٹلی کے فیصلہ کا آج خیرمقدم کیا اور کہاکہ ہندوستانی عدلیہ نظام کے وقار وعظمت کی پاسبانی ہوئی ہے۔ قبل ازیں اٹلی نے اپنے ان سپاہیوں کو نہ بھیجنے کا قبضہ کیا تھا۔

نئی دہلی۔(آئی اے این ایس) وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اٹلی کے 2سپاہیوں کی ہندوستان کی واپسی پر تعطل کے تصفیہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ مختلف ممالک کے درمیان حساس مسائل پر ڈپلومیسی سے ہٹ کر کوئی اور متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں برکس چیمبرس آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے وقت فارغ کرتے ہوئے آئی اے این ایس کو بتایاکہ "اطالوی میرینس(سپاہیوں) کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ میں، پارلیمنٹ سے اس مسئلہ کا پس منظر بیان کررہا ہوں۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ ہم ڈپلومیسی پر اپنا اعتماد ترک نہ کریں۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے اس (اطالوی سپاہیوں کے معاملہ) سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈپلومیسی، آپ کو اُس راستہ سے لے جائے گی جہاں تعطل کو دور کرنے کوئی اور راستہ نہ ہو"۔ اٹلی کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ اس کے 2سپاہی ہندوستان کو واپس ہوں گے اور مقدمہ کا سامنا کریں گے۔ وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بتایاکہ سزائے موت پر وضاحتیں طلب کئے جانے کے بعد ہندوستان نے تیقنات دئیے ہیں۔ "سزائے موت کے تعلق سے حکومت اٹلی فکر مند تھی"۔ وزیر خارجہ نے بتایاکہ حکومت ہند نے حکومت اٹلی کو مطلع کردیا ہے کہ اگر اطالوی سپاہی مقررہ مدت میں واپس آجائیں تو اُ ن کی گرفتاری ضروری نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق مقدمہ چلے گا"۔

Italy-Indian row: Marines return to India for trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں