سونیا گاندھی - ہندوستان کی مشہور ترین خاتون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

سونیا گاندھی - ہندوستان کی مشہور ترین خاتون

صدرنشین یوپی اے سونیا گاندھی، ہندوستان کی مشہور ترین خاتون ہیں جن کے بعد چندا کوچھر (منیجنگ ڈائرکٹر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹیڈ) اور اندرا نوئی( ہندوستانی۔ امریکی بزنس ایگزیکٹیو و صدرنشین! چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیپسی کو) کا نمبر آتا ہے ۔ اسوچم، زی بزنس سروے میں آج یہ انکشاف کیا گیا۔ اس سروے کا موضوع "2012 میں ہندوستان کی مشہور ترین خواتین" رکھا گیا ہے ۔ کرن مجمدارشا (بائیو کان لمٹیڈ کی صدرنشین و ایم ڈی)، بالی و وڈ اداکارائیں ایشوریہ رائے بچن اور ودیا بالن بالترتیب چوتھے ، پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں ۔ شکھا شرما( ایم ڈی و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایکسس بینک) چھٹویں نمبر پر ہیں ۔ منی پور کی خاتون باکسر میری کوم، کا نمبر آٹھواں ہیں ۔ مذکورہ سروے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر جاری کیا گیا۔

Sonia Gandhi tops the list of 20 most popular women in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں