دمشق کی مسجد میں خودکش بم حملہ - سنی امام ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

دمشق کی مسجد میں خودکش بم حملہ - سنی امام ہلاک

موافق حکومت سنی امام شیخ محمد سعید رمضان البوطی بھی شامل ۔ مسجد میں دلخراش مناظر۔ اپوزیشن کا بھی اظہار مذمت
دمشق کی ایک مرکزی مسجد میں ہوئے ایک خودکش بم حملہ میں کم ازکم 42افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں شام کے سب سے اہم موافق حکومت سنی امام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس حملہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ یہ حملہ کل ایسے وقت میں ہوا جبکہ سارے ملک میں مختلف مقامات پر شدید لڑائی چل رہی ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ اقوام متحدہ اس بات کی تحقیقات کریگا کہ آیا اس لڑائی میں کیمیائی ہتھیار تو استعمال نہیں کئے جارہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ایک خودکش بمبار نے خود کو مسجد ایمان میں پہنچ کر دھماکے سے اڑا لیا جبکہ امام شیخ محمد سعید البوطی مذہبی طلبہ سے خطاب کررہے تھے۔ اس حملہ کے بعد عراق میں بھی فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ وزارت صحت کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری ٹی وی نے بتایاکہ اس حملہ میں جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 42 ہے جس میں مسجد ایمان کے امام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 84افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ شیخ محمد سعید البوطی شام میں سب سے سینئر سنی رہنما تھے۔ نماز جمعہ سے قبل ان کے خطاب کو اکثر و بیشتر سرکاری ٹی وی پر راست نشر کیا جاتا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ صدر بشرالاسد کی حکومت کیلئے ان کی موت ایک بڑا نقصان ہے جسے اندرون ملک باغیوں سے مقابلہ درپیش ہے اور ملک بھر میں خونریز لڑائیاں جارہی ہیں۔ 1929ء میں پیدا ہوئے محمد البوطی ایک بڑے کرد خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے برسوں مذہب اسلام کی تعلیم حاصل کی۔ وہ قاہرہ کی جامعہ ازہر میں بھی پڑھ چکے تھے۔ وہ حکومت کے مخالفین پر تنتقید کیا کرتے تھے اور اکثر و بیشتر باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شام کے نوجوانوں پر زوردیا کرتے تھے کہ وہ فوج میں شامل ہوجائیں اوران مخالفین سے مقابلہ کریں۔

Damascus mosque blast kills 42 including senior Syrian imam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں