Iran-Pak gas pipeline project inaugurated
صدر ایران محمود احمدی نژاد نے آج صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ ایران۔ پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے کام کا افتتاح انجام دیا۔ 7.5 بلین ڈالر کے مصارف سے اس پائپ لائن کی تعمیر کا کام تاخیر سے شروع ہوا ہے حالانکہ امریکہ نے ایران کے نیوکلیر پروگرام پر امکانی تحدیدات کی دھمکی دی ہے ۔ آصف علی زرداری آج صبح ایک کثیر وفد کے ساتھ یہاں پہنچے اور بنیاد کی کھدائی کی تقریب میں احمدی نژاد کے ساتھ شریک ہوئے ۔ یہ تعمیر پاک۔ ایران سرحدکے قریب ایران کے شہر چاہ بہار میں ، اس پائپ لائن کے پاکستانی حصہ کیلئے ہو گی۔ آج کی رسم افتتاح پائپ لائن کے پاکستانی حصہ کی تعمیر کا نقطہ آغاز ہو گی۔ اس حصہ کی طوالت 781 کیلو میٹر ہے ۔ ایران، اس پراجکٹ کیلئے 500ملین ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ ایران کی طرف کی پائپ لائن تقریباً مکمل ہو چکی ہے ۔ ایران کی وزارت تیل کے عہدیداروں نے بتایاکہ اس پراجکٹ کی تعمیر کو "امن پائپ لائن" کانام دیا گیا ہے ۔ اس تعمیر کی تکمیل میں 2 سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی۔ دونوں ممالک کے صدور نے آج جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس پائپ لائن کی تکمیل دونوں ممالک کے امن، سلامتی اور ترقی کے مفاد میں ہے ۔ یہ دونوں ماملک کے معاشی، سیاسی اور سکیورٹی تعلقات کو مستحکم بھی کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں