Bangladesh president flown to Singapore after respiratory complications
صدر بنگلہ دیش ظل الرحمن کو جو سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے آج ایک ایر ایمبولینس کے ذریعہ سنگاپور لایا گیا اور ایک اسپیشلائز ڈ ہسپتال میں شریک کرادیا گیا۔ بنگلہ دیش کے قصر صدارت کے ایک عہدیدار نے کسی وضاحت کے بغیر بتایاکہ "وہ (ظل الرحمن) اب ماؤنٹ ایلزبتھ ہاسپٹل میں ڈائیلاسس پر ہیں "۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار نے خبر دی ہے کہ آج صبح جب 85 سالہ صدر کو ہسپتال لایا گیا ان کی حالت بگڑچکی تھی۔ اخباری اطلاع میں ظل الرحمن کے خاندان کے ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ "صدر کا قلب کام نہیں کر رہا ہے "۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں