انٹرپول نے مشرف کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی درخواست مسترد کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

انٹرپول نے مشرف کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی درخواست مسترد کی

انٹرپول نے پاکستان کی جانب سے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کو سیاسی مقصد برادری قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پاکستان نے مشرف کو خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس ہونے سے چند دن قبل انٹرپول سے یہ درخواست کی تھی۔ ایکسپریس ٹریبون نے اپنے ذرائع کے حوالہ سے کہاکہ مشرف نے اپنے وطن واپسی کے منصوبہ کے سلسلہ میں آخری رکاوٹ کو دور کرلیا کیونکہ ان کی انٹر پول کے ہاتھوں گرفتاری کا دور تک امکان نہیں ہے۔ 69 سالہ سابق صدر نے جو 2009ء کے اوائل میں خود ساختہ جلاوطنی اختیارکرلی تھی کہا کہ وہ 24مارچ کو پاکستان واپس ہونا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے انتخابات میں اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔ مشرف بیرون ملک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے کے بعد سے لندن اور دوبئی میں رہائش اختیار کی تھی۔ مشرف کیلئے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کو انٹر پول کے ہیڈ کوارٹر نے مسترد کردیا۔ پاکستان کے حکام کو روانہ کردہ جواب میں انٹر پول نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ مشرف کی امکانی گرفتاری سیاسی مقصد براری کے تحت ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ انٹر پول نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے سال گذشتہ انٹرپول نے اسی طرح کی درخواست کو مسترد کردیا تھا کیونکہ پاکستانی حکام نے مناسب دستاویز پیش نہیں کئے تھے۔

Interpol rejects Pakistan's request to arrest Pervez Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں