ہند - ماریشس کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

ہند - ماریشس کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور ماریشس نے اپنے دیرینہ رشتوں کو نئی جہت دینے کی غرض سے آج 3اہم معاہدوں پر دستخط کئے ۔ ان تینوں معاہدوں پر ہندوستان کی طرف سے وزیر مملکت برائے امور داخلہ آر پی این سنگھ اور ماریشس کی طرف سے وہاں کے وزیر برائے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت ارون بولیل نے دستخط کئے ۔ دونوں ملکوں نے صحت اور ادویات کے شعبے ، معذور اور ضعیف العمر افراد کی زندگی کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یہ سمجھوتے کئے ہیں ۔ ان تینوں سمجھوتوں پر دستخط ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور ماریشس کے وزیراعظم ڈاکٹر نوین چندرا رام غلام کی موجودگی میں ہوئے ۔ یہ پروقار تقریب وزیراعظم رام غلام کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان مذکورہ سمجھتوں کا مقصد سوشیل سیکٹر میں اصلاحات کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں میں حفظان صحت اور ادویات کے میدان میں تعاون بڑھانا ہے ، جبکہ سیاحت کے سیکٹر میں توسیع، اعدادو شمار اور اطلاعات کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور ٹور آپریٹر کے سیکٹر میں آپسی تال میل اور تعاون بڑھانا ہے ۔

India, Mauritius sign 3 MoUs during Prez Pranab's visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں