اٹلی کے سفیر کو ہندوستان نہ چھوڑنے سپریم کورٹ حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

اٹلی کے سفیر کو ہندوستان نہ چھوڑنے سپریم کورٹ حکم

سپریم کورٹ نے آج 2ہندوستانی ماہی گیروں کے قتل کے ملزمین کو واپس بھیجنے سے اٹلی کی حکومت کے انکار کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس کے سفیر کو بغیر اس کی اجازت کے ملک چھوڑنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس التمش کبیر کی زیر قیادت ایک بینچ نے اطالوی سفیر ڈینیلے مینسینی اور 2میرینس مسی ملیانولاٹور اور سلوا ٹورے گرونے کو نوٹس جاری کی ہے ۔ یاد رہے کہ 2میرینس کو عدالت عظمی نے اٹلی کے سفیر کی اس یقین دہانی کے بعد انتخابات میں و وٹ ڈالنے کیلئے جانے کی اجازت دی تھی کہ انہیں واپس بھیجا جائے گا۔ بینچ نے جس کے جسٹس اے آر دیوے اور وکرما جیت سین بھی رکن ہیں یہ بات علم میں لانے کے بعد حکم کیا کہ جمہوریہ اٹلی نے عدالت عظمی کو دئیے گئے اپنے تیقن کو پورا کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل (اے جی) جی ای اوہنوتی نے بینچ کے روبرو یہ مسئلہ پیش کیا اور کہاکہ یہ مادر وطن کی اعلیٰ ترین عدالت کو دئیے گئے حلف نامہ کی خلاف ورزی ہے اور حکومت کو اس پر انتہائی تشویش ہے ۔ اے جی کا استدلال سماعت کرنے کے بعد بینچ نے سفیر اور 2میرینس کو نوٹسیں جاری کیں اور انہیں ہدایت دی کہ وہ 18مارچ کو اپنا جواب داخل کریں ۔

India Court Orders Italian Envoy to Stay Put

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں