سرینگر میں ہلاک دو دہشت گرد بیرونی نژاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

سرینگر میں ہلاک دو دہشت گرد بیرونی نژاد

کشمیر میں دہشت پسندانہ حملہ کے خلاف آج پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی شدید تنقید کے بیچ، حکومت نے اشارہ دیا کہ مہلوک حملہ آوروں کا تعلق پاکستان تھا۔ تاہم حکومت نے بصراحت یہ کہنے سے اجنتاب کیا کہ وہ (مہلوک دہشت گرد)، پاکستان سے تعلق رکھتے تھے ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مماثل نوعیت کے بیانات دیتے ہوئے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہاکہ دہشت گردوں کے پاس سے بعض ایسی اشیاء دستیاب ہوئی ہیں جن پر پاکستان کے نشان تھے ۔ (سرینگر میں کل ایک سی آر پی ایف کیمپ پر ایک خودکش حملہ میں 5جوان اور دونوں حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے )۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے زبردست تنقید کے بعد شنڈے نے مذکورہ بیان دیا۔ اپوزیشن ارکان ین کہاکہ حکومت، دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں اور پاکستان سے نمٹنے میں بار بار ناکام ہوئی ہے ۔ دہشت گردی، پاکستان سے شروع ہوتی ہے ۔ شنڈے نے کل کے حملہ کے بارے میں کہاکہ "شبہ ہے کہ مہلوک دہشت گرد بیرونی نژاد تھے ۔ راجیہ سبھا میں جب ارکان نے صراحت کیلئے زور دیا تو شنڈے یہ نہیں کہاکہ دہشت گرد عناصر، پاکستان تھے اور اتنا کہا کہ وہ بیرونی تھے "۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ "مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مہلوک دہشت گردوں کے پاس سے 2ڈائریاں ملی ہیں اور ان میں سے ہر ڈائری میں جو نمرات درج ہیں شبہ ہے کہ وہ پاکستانیوں کے ہیں ۔ مہلوک دہشت گردوں کے پاس سے دستیاب اشیاء میں ایک جلدی مرہم ٹیوب بھی شامل ہے ۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ ٹیوب گلاکسواسمتھ کلائن پاک لمیٹیڈ۔ 35ڈاک یارڈ، کراچی میں تیار ہوئی تھی۔ ٹیوب کا نام اردو میں ہے اور ڈائریوں میں درج نمبرات پاکستانی افراد کے معلوم ہوتے ہیں ۔ شنڈے نے زور دے کر کہا کہ حکومت دہشت گردی کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے ۔

"Foreign" terrorists behind Srinagar attack: Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں