Hold Musharraf accountable for rights abuses: global watchdog
ایک انسانی حقوق گلوبل واچ ڈاگ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو ان کے خلاف قانونی کاروائیوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے اور انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جوابدہ بنایاجائے۔ پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف چار سال کی خود جلاوطنی ختم کرکے کل پاکستان واپس ہوئے۔ وہ جلاوطنی کے زمانے میں لندن اور دوبئی میں قیام کرتے رہے۔ نیویارک میں قائم انسانی حقوق ادارہ کے پاکستانی ڈائرکٹر علی داہان حسن نے کہاکہ پاکستان میں جاری اہم قانونی کاروائیوں کو نقصان پہنچانے کی مشرف کو اجازت نہ دی جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا انہیں جوابدہ بنایاجائے۔ 69 سالہ مشرف کے خلاف نومبر 2011ء میں کئی انسانی حقوق مقدمات درج کئے گئے۔ وہ سندھ کے قائد اکبر بگتی کے قتل میں ملوث رہے۔ مشرف نے دور اقتدار میں دو مرتبہ دستور کو معطل کردیاتھا۔ فروری 2011 میں مشرف کو مفرور اشتہاری مجرم قرار دیا گیا۔ انہیں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث قرار دیاگیا۔ مشرف پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے عدلیہ کے حکام کو غیر طورپر برطرف کیا۔ انہوں نے نومبر 2007ء تا مارچ 2008ء کے دوران برسر خدمت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو برطرف کردیا اور انہیں نظر بند کردیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں