میانمار فساد - 18 مشتبہ افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

میانمار فساد - 18 مشتبہ افراد گرفتار

میانمار پولیس نے فساد جس میں کم ازکم 32افراد ہلاک اور دیگر 9600 سے زائد بے گھر ہوئے تھے کے سلسلہ میں 18مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے یہ بات بتائی۔ ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ شمالی مندالے کے علاقہ کے میکھیتلا علاقہ میں 20تا22مارچ کو فسادات ہوئے تھے جبکہ اس سلسلہ میں دیگر 10مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میکھیتلا سے تقریباً 54کیلو میٹر دور یمتین میں آتشزنی واقعات سے متعلق دیگر 17افراد کو بھی پولیس حراست میں لئے لیا ہے۔ متعدد مکانات اور مذہبی عمارتوں کو ہفتہ کی شب یمتین میں نذر آتش کیاگیا۔ صدر یوتھین سین نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے فسادات سے نمٹنے مسلح افواج کو تعینات کردیا تھا۔ جس کے بعد میکھیتلا میں حالات پرامن ہیں۔ فساد زدہ علاقوں میں 6راحت کاری کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں باز آبادکاری اور راحت کاری سرگرمیاں جاری ہیں۔ بدھسٹ خریداروں اور ایک مسلم دوکاندار کے درمیان سونے کی ایک دکان میں تنازعہ ہوا تھا جس پر فسادپھوٹ پڑا۔ فساد میں152مکانات اور 13 مذہبی عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا اور 2موٹر کارس اور 3موٹر سیکلوں کو تباہ کردیاگیا۔

Myanmar riot: 18 suspects arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں