رائے بریلی - سڑکوں کی غیرمعیاری تعمیر کی تحقیق ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

رائے بریلی - سڑکوں کی غیرمعیاری تعمیر کی تحقیق ہوگی

کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے ایک روزہ دورہ پر اپنے پارلیمانی حقلہ رائے بریلی پہونچ کر کئی منصوبوں کو سنگ بنیاد رکھا اور ضلع نگرانی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرکے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کانگریس سربراہ نے پورے دن عوام کو ہولی مبارکباد دینے کے سوا کوئی بیان دینے سے گریز کیا۔ بچت بھون میں نگرانی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران مرکزی منصوبوں کے نفاذ میں لاپرواہی کی شکایت کی گئی جس کی سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے تردید کی۔ اس موقع پر طئے کیا گیا کہ سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ میں وزیراعظم دیہی سڑک منصوبہ کے تحت ہونے والے کاموں کی ایک ہفتہ کے اندر جانچ کرائی جائے گی۔ سڑک کے علاوہ مرکزی فنڈ سے احسان جگت پور میں ماڈل اسکول کی تعمیر ہوئی ہے، اس کی غیر معیاری تعلیم کی بھی جانچ کرائی جائے گی۔ کچہری واقع بچت بھون میں ضلع نگرانی کمیٹی کی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے شرکت کی اور منصوبوں کی تیزی لانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے 12000 اندرا آواس منظور ہوئے ہیں۔ انہوں نے رائے بریلی ضلع کو سبز انقلاب منصوبہ میں شامل کرنے اور کسانوں کے فائدہ کیلئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کرنے کا یقین دلایا۔

Sonia Gandhi visits Rae Bareli

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں