ملک میں مزید 20 آئی آئی آئی ٹی اداروں کے قیام کا بل پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

ملک میں مزید 20 آئی آئی آئی ٹی اداروں کے قیام کا بل پیش

ملک میں مزید 20 آئی آئی آئی ٹیز(IIIT's انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی) کے ادارے قائم کرنے سے متعلق بل آج کولک سبھا میں پیش کیا گیا۔ اس بل میں موجودہ 4آئی آئی آئی ٹیز کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا جائے گا۔ سرکاری و خانگی مشترکہ شراکت داری سے اور وزارت فروغ انسانی وسائل اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے نئے ادارے قائم کئے جائیں گے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی بل 2013ء میں بتایا گیا ہے کہ آئی آئی آئی ٹیز کے قیام کا مقصد ایسی تعلیم فراہم کرنا ہے جو انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں عالمی معیار کے انسانی وسائل پیدا ہوں ۔ مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پل راجو نے بل پیش کرتے ہوئے آئی آئی آئی ٹیز کے انتظامیہ کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کی وکالت کی۔ نئے آئی آئی آئی ٹیز کے قیام کیلئے 128کروڑروپئے کا تخمینہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

Government plans 20 new IIITs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں