صدر زرداری کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عدالتی ممانعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

صدر زرداری کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی عدالتی ممانعت

پاکستان کی ایک عدالت نے صدر آصف علی زرداری کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ پیشی 29مارچ تک کوئی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں ۔ عدالت نے صدر زرداری کے 2عہدوں پر اپنے خلاف چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست پر یہ کار روائی کی۔ لا ہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ صدر زرداری آئندہ پیشی تک کوئی سرگرمی میں حصہ نہ لیں ۔ چیف جسٹس بندیال مقدمہ کی سماعت کرنے والی پانچ رکنی بنچ کے صدر ہیں ۔ جج نے کہاکہ ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے بعد صدر زرداری نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند کر دیں لیکن وہ بلاول ہاوز میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ لا ہور کی بلاول ہاوز قیام گاہ صدر زرداری کی خانگی قیام گاہ ہے ۔ چیف جسٹس بندیال نے کہاکہ صدر زرداری عدالت کا احترام کریں اور آئندہ پیشی تک کوئی سیاسی سرگرمی انجام نہ دیں ۔ وفاقی حکومت کے وکیل وسیم سجاد عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ۔ وہ ایک مقدمہ میں سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔ چیف جسٹس بندیال نے کہاکہ اگر وسیم سجاد 29مارچ کو حاضر نہ ہوتوں مقدمہ کی سماعت 30مارچ کو ہو گی۔ اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عبدالحئی جیلانی نے عدالت کو مطلع کیا کہ صدر زرداری نے بلاول ہاوز میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔ اخبارات میں اس سلسلے میں جو اطلاعات آئیں ہیں وہ غلط ہیں ۔ ہم نے اس سلسلے میں وضاحت کر دی ہے ۔ تاہم ابلاغیہ نے اس وضاحت کو شائع اور نشر نہیں کیا۔

Court asks Zardari not to undertake political activities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں