لڑکی بن گئی بوجھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

لڑکی بن گئی بوجھ

ظالم ماں اپنی 16!ماہ کی روتی بلکتی لڑکی کوٹرین میں خاتون مسافر کے حوالے کر کے فرار
آئی سی ڈی ایس کی جانب سے لڑکی کو شیشو وہار روانہ کر دیا گیا

بھلے ہی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے لڑکیوں کی پیدائش میں کمی، رحم مادر میں ان کے قتل کے خلاف عوام میں شعور پیدا کرنے کی غرض سے زمین اور آسمان ایک کرنے میں لگے ہوں لیکن زمینی حقائق اب بھی یہی ہیں کہ چند جاہل اور ناسمجھ خاندانوں میں لڑکی ذات کو اب بھی بوجھ ہی مانا جا رہا ہے اور اب بھی لڑکی کی پیدائش اور افزائش کوایک بوجھ سمجھا جاتا ہے ! اس کی ایک مثال یہاں اس وقت دیکھنے میں جب ٹرین میں سوار ایک نامعلوم ظالم ماں اپنی ایک روتی بلکتی 16!ماہ کی لڑکی کو ٹرین میں ساتھی خاتون مسافر کے حوالے کر کے فرار ہو گئی گھنٹوں انتظار کے بعد بھی وہ ظالم ماں نہیں آئی تو اس ہمدردخاتون مسا فر نے اس لڑکی کوتانڈور ریلوے پولیس کو سونپ دیا جہاں سے یہ لڑکی سرکا ری محکمہ انٹی گریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( آئی سی ڈی ایس ) کے ذریعہ حیدرآباد میں موجود شیشو وہار کو روانہ کر دی گئی اس واقعہ کی تفصیلات ریلوے پولیس کے بموجب ریاست کرناٹک کی ساکن سنیتا نامی خاتون جو کہ حیدرآباد میں مزدوری کیا کرتی ہے آج فلک نماء حیدرآباد۔ گلبرگہ پاسنجر ٹرین کے ذریعہ واپس اپنے مکان کرناٹک لوٹ رہی تھی سنیتا لنگم اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئی اسی دؤران شنکر پلی اسٹیشن میں ایک خاتون اپنی 16/ماہ کی لڑکی کے ساتھ اس ٹرین میں سوار ہوئی اورکچھ لانے کے لئے باہر جا کر آنے کا بہانہ بناتے ہوئے اس لڑکی کو سنیتا کے حوالے کیا اور ٹرین سے اتر کر چلی گئی بہت دیر تک وہ نامعلوم خاتون نہیں لوٹی اور ٹرین شنکر پلی سے روانہ ہو گئی دؤران سفر سنیتا نے اس نامعلوم خاتون کو ٹرین میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی بعد ازاں سنیتا اپنا سفر منقطع کرتے ہوئے اس لڑکی کو لیکر تانڈور ریلوے اسٹیشن میں اُتر گئی اور ریلوے پولیس اسٹیشن پہنچکر تمام تفصیلات سے واقف کروایا تو ریلوے پولیس عہدیداروں نے اس لڑکی کو آئی سی ڈی ایس عہدیداروں کے حوالے کر دیا جہاں سے لڑکی حیدرآباد کے شیشو وہار روانہ کر دی گئی ۔

Tandur - Girl becomes a burden

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں