CM nods for Sports University in Hyderabad
ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے چندی گڑھ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کے خطوط پر حیدرآباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے سے اصولی طورپر اتفاق کرنے کا اعلان کیا۔ آج یہاں جوبلی ہال میں سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی آنجہانی ڈی سری پدراؤ کی منقدہ 76 ویں یوم پیدائش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ آئندہ 3تا4 سال کے دوران تمام منڈل مستقروں پر منی اسپورٹس کم کلچرل اسٹیڈیمس 2.10 کروڑکے مصارف سے قائم کئے جائیں گے ۔ جب کہ اب تک ہی اس طرح کے 117 اسٹیڈیمس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر مسٹر ایم ایم پلم راجو ریاستی وزیر مال این رگھو ویرا ریڈی، وزیر ہینڈلوم اینڈ ٹکسٹائلس مسٹر جی پرساد کمار، وزیر سیول سپلائی مسٹر ڈی سریدھر بابو، گورنمنٹ وہپ اے موہن ، اے انیل کے علاوہ انیل کے علاوہ ارکان اسمبلی قانون ساز کونسل بھی شریک تھے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں