بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر امتناع کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر امتناع کا امکان

حکومت بنگلہ دیش نے آج کہا ہے کہ بنیاد پرست جماعت اسلامی پر امتناع عائد کرنے کے مطالبہ پر وہ یقینا غور کرے گی کیونکہ جماعت پر 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کیلئے اپنے اعلیٰ قائد ین کے خلاف مقدمات رکوانے ملک گیر سطح پر پرتشدد احتجاج کا الزام ہے ۔ وزیر خارجہ دیپومنی نے صحافیوں کے ایک سولا کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جماعت پر امتناع عائد کرنے کامطالبہ کیا جا رہا ہے اور حکومت اس پر یقینا غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی اس مطالبہ پر غور کرنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ جماعت جو کچھ کر رہی ہے وہ صاف طورپر دہشت گردی ہے ۔ انہوں نے جماعتی کارکنوں کی جانب سے برپا کئے گئے تشد کا تقابل پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے جنگ آزادی کے دوران بنگلہ دیشیوں کے قتل عام سے کیا۔

Bangladesh govt to ban Jamaat-e-Islami?

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں