21/مارچ لکھنؤ ایس۔این۔بی
جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ داخلہ کا بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ریاست کے پولیس تھانوں اور مختلف دفاتر کو کرائم اینڈ کریمنل ٹریکننگ نیٹ ورک سسٹم (سسی ٹی این ایس) کے تحت کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر ضلع غازی آباد، مراد آباد اور لکھنو میں پولیس کے طریقہ کار کو آن لائن کئے جانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ایف آئی آر ، کیریکٹر کی تصدیق اور دیگر کام آن لائن ہوجائیں گے اور اس سے متعلق تمام معلومات گھر بیٹھے حاصل کی جاسکے گی۔ وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے کہاکہ ریاستی حکومت پولیس اہلکاروں کی کمی دور کرنے کیلئے 2200 کمپیوٹر آپریٹر،4ہزارایس آئی اور 24 ہزار کانسٹبلوں کا جلد تقرر کرے گی۔ حکومت نے ہیڈ کانسٹبل کے 25 فیصد عہدوں پر امتحان کے توسط سے اور 75 فیصد سیناریٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کا انتظام کیا ہے۔ سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی سے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے انسپکٹر کے منظور شدہ عہدوں میں 50فیصد عہدے سیناریٹی کی بنیاد پر اور 50 فیصد عہدے مہارت کی بنیاد پر پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ FIR can be submitted online in UP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں