نجیب آباد - آزاد لائبریری اور مولانا اکبر شاہ گائڈینس سنٹر کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

نجیب آباد - آزاد لائبریری اور مولانا اکبر شاہ گائڈینس سنٹر کا افتتاح

div class="newsmetadata">
21/مارچ نجیب آباد ایس۔این۔بی
آزاد لائبریری و مولانا اکبر شاہ خان گائیڈنس سنٹر پالومل کالونی کا افتتاح نگر پالیکا پریشد کے چیرمین معظم خاں ایڈوکیٹ نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معظم خان نے کہاکہ لائبریری علم کا ایک حصہ ہے اور علم پھیلانے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس سے استفادہ کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے نگر پالیکا کی جانب سے 5ہزار روپئے ماہانہ دئیے جانے اور جلد ہی مناسب جگہ پر لائبریری کو تعمیر کرائے جانے کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل اپنی زبان کو بھولتی جارہی ہے اور جب زبان کے بولنے پڑھنے والے ختم ہوجائیں گے تو زبان بھی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج معاشرہ میں بے حد خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ نوجوان نسل مطالعہ سے دور ہورہی ہے کیونکہ اس کو گھر سے تعلیم و تربیت نہیں ملی ہے۔ اس کو دینی ماحول نہیں ملا ہے۔ نئی نسل نے محسن انسانیت کی تعلیمات اور قربانیوں سے سبق نہیں لیا ہے۔ انہوں نے اپنے اندر اخلاق پیدا کرنے اپنے معاملات درست کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ تعلیم کیلئے برابر کوشاں ہیں اور شہر کو کچھ دینا چاہتے ہیں۔ حکیم عبادالرحمن نے بتایاکہ آزاد لائبریری جو کہ 1951ء میں چوک بازار میں ایک کرائے کی عمارت میں قائم کی گئی تھی اور کچھ نامساعد حالات کی وجہہ سے اپنی شناخت کھوتی جارہی تھی وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سماجی تنظیم پیام حق نے اس کی شناخت کو قائم رکھنے کا کام کیا اور لائبریری کے نایاب ذخیرہ کو بچانے کا کام کیا ہے۔ تنظیم نے آزاد لائبریری اور مولانا اکبر شاہ خاں گائیڈنس سنٹر قائم کیا ہے تاکہ طلبہ نئے نئے کورسیز کی معلومات حاصل کرسکیں۔ بے روزگار بچوں کو مختلف کورسیز کے فارم مختص فیس پر دستیاب کرائے۔ کمیشن کی تیاری کیلئے دارالمطالعہ کا نظم، عوام کو اردو کا بہترین ذخیرہ مہیا کرانا ہے۔ ڈاکٹر وسیم باری کی نظامت میں منعقدہ تقریب کو مولانا محمد اسلم قاسمی، محمد ہاشم، مفتی عبداﷲ نے بھی مخاطب کیا۔

Azad library and maulana akbar shah guidance center at najeebabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں