آندھرا پردیش - وزیر اعلیٰ نے شمسی توانائی یونٹ کا جائزہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-22

آندھرا پردیش - وزیر اعلیٰ نے شمسی توانائی یونٹ کا جائزہ لیا

چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی نے آج ودیوت سودھا کے چھت پر واقع سولار پاور پروڈیسنگ یونٹ کا مشاہدہ کیا۔ کیا جو پائلٹ بنیادوںپر قائم کی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے کل قانون ساز کونسل میں اعلان کیا تھا کہ بہت جلد بڑی بڑی خانگی عمارتوں، سرکاری عمارتوں وغیرہ پر انفرادی شمسی توانائی پیدا کرنے والی یونٹیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے آج نیٹ میٹرریڈنگ، سولار کنٹرول روم اور سولار یونٹ کا خود مشاہدہ کیا۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ اس یونٹ کے ذریعہ یومیہ250 یونٹس کی تیاری عمل میں لائی جارہی ہے جس سے سارے ودیوتھ سودھا کی ضروریات کی تکمیل ہورہی ہے تاہم صبح کے وقت اور تعطیلات کے دن جو اضافی برقی ہوگی وہ گرڈ میں چلی جائے گی۔ زیادہ ضرورت کے مطابق جو کچھ بھی اضافی برقی درکار ہوگی ودیوت سودھا کا کنٹرول روم اسے عام گرڈ سے حاصل کرلے گا۔ وزیر ہاوزنگ مسٹر اتم کمار ریڈی، پرنسپل سکریٹری توانائی ایم ساہو، صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اے پی ٹرانسکو مسٹر ہیرالال سماریہ، ایم ڈی اے پی جینکو مسٹرکے وجئے آنند اور دوسرے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیٹ میٹرنگ کی سہولت اب سولار گرڈ کے چھوٹے پاور پلانٹس کیلئے بھی قابل قبول ہے اور یہ سہولت ان صارفین کو بھی فراہم کی جاسکتی ہے جو سولار گرین انرجی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں اور سولار پی وی پلانٹس اپنے مکانات کی چھتوں پر دستیاب فاضل جگہ پر نصب کرنا چاہتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے شمسی توانائی کی پیداوار کیلئے جو نئی پہل کی ہے اس کے نتیجہ میں کوئی بھی انفرادی صاحف اپنے طورپر بجلی تیار کرسکتا ہے اور اسے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتاہے اور مابقی برقی فروخت کرتے ہوئے نفع حاصل کرسکتاہے۔ نئی پہل کو نیٹ میٹرنگ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک ہی مقام پر برقی کی پیداوار اور استعمال کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس ہسولت کے تحت شمسی پلیٹس نصب کرتے ہوئے برقی پیدا کی جاسکتی ہے اور صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ جب برقی کی ضرورت نہ ہوتو یہ برقی ہائی پاور بیاٹری سے مربوط ہوجاتی ہے اور اس کا ذخیرہ کرکے ضرورت کے وقت استعمال کرسکتی ہے۔ اضافی برقی ڈسکامس کو راست بھی فروخت کی جاسکتی ہے جو سب اسٹیشنس کو فراہم کردی جائے گی۔ اگر اس طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کی جائے تو گرڈ پر دباؤ میں کمی ہوگی اور صارفین خود برقی پیداوار استعمال کرسکتے ہیں۔

Chief Minister reviews solar energy unit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں