پاکسان - عبوری وزیر اعظم عہدے کے لیے 3 نام پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

پاکسان - عبوری وزیر اعظم عہدے کے لیے 3 نام پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکومت کی معیاد مکمل ہونے سے 2روز قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آج عبوری وزیراعظم کے عہدہ کیلئے سابق وزیر فینانس عبدالحفیظ شیخ، ماہر معاشیات عشرت حسین اور ریٹائرڈ جج میرہزار خان کھوسو کے نام پیش کئے ۔ وزیراعظم کی قیام گاہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ حزب اختلاف کے قائد چودھری نثار علی خان کے خط کے جواب میں وزیراعظم نے یہ نام پیش کئے ۔ اصل اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ(نواز) گروپ کے سنئر لیڈر نثار علی خان نے قبل ازیں عبوری وزیراعظم کے عہدہ کیلئے ریٹائرڈ ججس نثاراسلم زاہد، شا کر اﷲ جان اور سندھی عوامی تحریک کے سربراہ رسول شیخ پالیجو کے نام پیش کئے تھے ۔ عبوری وزیراعظم اس انتظامیہ کی قیادت کرے گا جو عام انتخابات کا نگرانکار ہو گا۔ توقع ہے کہ مئی میں عام انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔

Govt proposes 3 names for interim prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں