ہندوستانیوں کے لیے H1-B ویزا کا حصول اب دشوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

ہندوستانیوں کے لیے H1-B ویزا کا حصول اب دشوار

امریکہ کے سنیئر سنیٹر نے ایک ایسا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت H-1B ویزا پروگرام کے بیجا استعمال کو روکا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس قانون کی منظوری کی صورت میں ہندوستانی نژاد امریکیوں کیلئے H-1B ویزا کا حصول اب دشوار بن جائے گا۔ H-1B ویزا بالعموم ملازمت یعنی ورک پرمٹ کی طرح ہوتا ہے ۔ ویزا اصلاحات قانون 2013 کے تحت یہ بات لازمی قرار دی گئی ہے کہ H-1B ویزا کیلئے درخواست آجرین کی جانب سے اس وقت تک قبول نہیں کی جائے گی جب تک کہ وہ یہ ثابت نہ کریں کہ ان کی کمپنی میں 50فیصد ملازمین H-1B اور Lویزا حاصل کر چکے ہیں ۔ اپنی کمپنی میں 50 یا50سے زیادہ امریکی ورکرس کا تقرر کرنے کی شرط پر آجرین کو H-1B ویزا جاری نہیں کیا جاسکے گا۔ سنیٹر چک گراسلے نے یہ قانون پیش کیا ہے ۔ اسٹیٹ جوڈیشری کمیٹی کے وہ رکن ہیں ۔ اس نئے قانون کے تحت امریکی ورکرس اور بیرونی ویزا حاصل کرنے والے شہریوں کے تحفظ یقینی بنانے کی اقدامات کئے جائیں گے ۔

Bill introduced in US to eliminate abuse of H1B visa programme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں