پیسہ بچانے کی حرص میں غیر معیاری اشیاء نہ خریدیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-12

پیسہ بچانے کی حرص میں غیر معیاری اشیاء نہ خریدیں

پیسہ بچانے کی حرص میں غیر معیاری اشیاء نہ خریدیں
صارفین کی بیداری وقت کی اہم ضرورت
کرشنگری(الطاف احمد/ایس۔ این۔ بی)
پیسہ بچانے کی حرص میں کم دام اور غیر معیاری اشیاء خرید کر اپنی صحت اور جان کو جو گھم میں نہ ڈالیں ۔ انجمن صارفین کے افتتاح کے موقع پر صارفین کی بیداری پر گفتگو کر تے ہو ئے کرشنگری ٹی ۔ ایس۔ او نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کرشنگری کے قریب چنّپن مٹلو میں واقع کے ۔ ای ۔ ٹی پالی ٹکنک کالج میں انجمن صارفین کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ کالج کے پرنسپل اور سکریٹری لو گیش نے صدارت کی ذمہ داری نبھائی۔ انجمن محافظت صارفین کے ریاستی جنرل سکریٹری،اسکول، کالج، انجمن صارفین کے کو آرڈنیٹر چندرا موگن کی موجودگی میں کالج کے بانی و صدر نے استقبالیہ پیش کیا ۔ کالج میں رعایا انجمن صارفین کا افتتاح کر تے ہو ئے ضلعی سول سپلائیز افسر، افسر برائے محافظت صارفین آنند کرشنن نے کہا کہ اشیاء خریدنے سے پہلے لفافہ پر موجود لیبل کوباقاعدہ پڑھیں ، بالخصوص ایکسپائیری تاریخ کو دیکھ لیں ، تا کہ اسکو کب تک استعمال کر سکتے ہیں ؟اور ابھی کتنے دن باقی ہیں، اسکا علم ہو ۔ کھانے پینے کی اشیاء خریدنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کی تیاری اور ٖفروخت کا ماحول صحت افزاء ہو۔ اور دام بچانے کی حرص میں کم قیمت اور غیر معیاری اشیاء نہ خریدیں ۔ اس کے متعلق طلباء اور عوام کے درمیان بیداری پیدا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صارفین اگرکسی دکان یا کسی چیز کے متعلق کو ئی خرابی دیکھیں تو فوراً محکمہ سول سپلائیز سے رابطہ کر کے شکایت درج کرائں ۔

Do not purchase substandard goods

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں