چینی خودمختاری کا بھرپور تحفظ اور امن کی بحالی - چینی وزیر خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

چینی خودمختاری کا بھرپور تحفظ اور امن کی بحالی - چینی وزیر خارجہ

چین اپنے خود مختاری اور صیانت کا بھرپور تحفظ کرے گا اور اس کی ترقی اور مفادات کا خیال رکھے گا علاوہ ازیں امن کا پرچم سرفراز رکھے گا۔ ترقی باہمی تعاون اور باہمی قواعد کی بنیاد پر ہو گی۔ چین کے نئے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہاکہ چین اپنی ذمہ داری نبھائے گا اور ایک ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کیلئے جو پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی پر ہو اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وانگ ای وزیر خارجہ یانگ جی پی کے جانشین ہیں اور اپنا عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔ وزیرخارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع شدہ پیغام میں نئے وزیر خارجہ نے کہاکہ چین باہمی پرامن بقائے باہمی مفادات پر مبنی حکمت عملی پر عمل کرتا رہے گا چاہے وہ چین میں ہویا بیرون چین۔ دوستانہ تعاون تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہم کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے چین اور جاپان کے درمیان متنازعہ جزائر ئپر چین اور مختلف جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ جنوبی بحر چین کے تنازعہ کا راستہ حوالہ دینے سے گریز کیا تاہم کہاکہ چین امن، ترقی، تعاون اور باہمی فوائد کا پرچم بلند رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ چین دنیا کے دیگر تمام ممالک کا اچھا دوست اور شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے چین اور اس کے شاندار مستقبل کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور کہاکہ چین بین الاقوامی برداری کا اہم رکن ہے ۔

China firmly safeguards sovereignty and uphold peace: Wang Yi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں