North Korea Threatens Japan with Attack
شمالی کوریا نے جاپان کی طرف سے اس پر پابندیاں عائدکئے جانے کے بیان پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر جاپان سمجھتا ہے کہ کوریائی جزیرہ نما میں جنگ چھڑنے کی صورت میں وہ محفوظ رہے گا تو یہ ایک سنگین غلطی ہو گی۔ بیان میں جاپان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ٹوکیو، امریکہ کے ساتھ ساز باز کرتا ہے تو اسے بھیانک حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بیان سے چند دن قبل امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلون یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا اگر اپنا رویہ تبدیل کرتا ہے تو واشنگٹن اس سے مستند مذا کرات کرنے کیلئے تیار ہے ۔ جنوبی کوریا اپنے تیسرے ایٹمی تجربہ کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت ناراض ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں