مغربی بنگال سے سوتیلا سلوک نہیں کی جا رہا - وزیر خزانہ چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

مغربی بنگال سے سوتیلا سلوک نہیں کی جا رہا - وزیر خزانہ چدمبرم

وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج ریاستوں کیلئے فنڈ مختص کرنے میں امتیاز برنے کا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا الزام یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ریاستوں کیلئے فنڈ مالی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مختص کئے جاتے ہیں اور یہ کہ آئین میں اس میں ہیرا پھیری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر موصوف نے یہاں قومی مدیروں کی کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریاستوں کیلئے فنڈ مختص کرنے کے طریقے کار میں کوئی تبدیلی کی ہی نہیں جاسکتی ہے لہذا کسی ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کئے جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے اور یہ کہ میں محترمہ ممتا بنرجی کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔ خصوصی امدادی پیکج کے مطالبے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ اس ریاست پر جو پہلے کے بقایا جات ہیں وہ اسے ادا کرے۔ مسٹر چدمبرم نے کہاکہ 14ویں مالی کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر وائی بی ریڈی سے باقاعدہ یہ کہا گیا ہے کہ ان ریاستوں کے مطالبات پر خصوصی توجہ دیں جو قرض کے بوجھ سے دبی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ خصوصی زمرے کے امدادی پیکیج اور خصوصی پروجیکٹ کے تحت کئی شمال مشرقی ریاستوں کی اضافی مدد کی گئی ہے۔

Finance Minister P Chidambaram refuted the allegations of West Bengal Chief Minister Mamata Banerjeee that the Centre was discriminating in the allocation of funds

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں