23/مارچ نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر مہیش جیٹھ ملانی نے آج کہا ہے کہ مہاراشٹرا کے گورنر کے پاس سنجے دت کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے اداکار کو راحت طلب کرنے غیر واجبی عجلت پر پریس کونسل کے صدرنشین جسٹس مارکنڈے کاٹجو پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاٹجو نے گورنر اور دوسروں بشمول وزیر قانون اشونی کمار، وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری کو غلط معلومات پر مبنی خط تحریر کیا ہے جس پر فلم انڈسٹری کے ارکان اور کانگریس این سی پی اور سماج وادی پارٹی کے عہدیدار سابق جج کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سنجے دت کو آرمس ایکٹ کے تحت قصور وار قرار دیا گیا ہے اور دستور کے آرٹیکل 161 کے تحت معافی کا گورنر کا اختیار اس قانون کے تحت قصور وار افراد کیلئے نہیں ہے۔Maha Governor not authorised to pardon Sanjay Dutt: Mahesh Jethmalani
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں