سری لنکا کے ساتھ دوست ملک کا سلوک ختم کیا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

سری لنکا کے ساتھ دوست ملک کا سلوک ختم کیا جائے

سری لنکا کے ٹاملس کے مسئلہ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ٹاملناڈو اسمبلی نے آج سخت الفاظ پر مشتمل ایک قرارداد منظور کی اور مرکز سے کہاکہ سری لنکاکے ساتھ ایک دوست ملک کی حیثیت سے سلوک بند کیا جائے اور اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔ جب کہ ایک علیحدہ ٹامل ایلم کیلئے ریفرنڈم کرانے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔ چیف منسٹرجئے للیتا کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کو اسمبلی میں منظور کیا گیا جس میں مرکز سے کہا گیا کہ کولمبو کے خلاف اس وقت تک ٹھوس قدم اٹھائے جائیں جب تک وہ ٹاملوں کو دبانا بند نہیں کرتا اور نسل کشی اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کو ٹھوس عالم تحقیقات کے ذریعہ کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔ یہ قرارداد ندائی ووٹ سے منظور کی گئی جس سے پہلے احتجاجی ڈی ایم کے کے ارکان کو اسمبلی سے باہر نکالا گیا۔ وجئے کانت کی زیر قیادت پارٹی ڈی ایم ڈی کے نے بائیکاٹ کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہندوستان، سری لنکا کے ٹاملس کیلئے ایک علیحدہ ہوم لینڈ ٹامل ایلم کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرے۔ یہ قرارداد ایک ایسے وقت منظور کی گئی ہے جب ایک دن قبل ہی جئے للیتا نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کو اس سال نومبر کے مہینے میں کولمبو میں دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو ریاست میں سنہالیوں کے خلاف موجودہ جذبات کے پیش نظر چینائی میں آئی پی ایل کے میاچس میں حصہ نہیں لینا چاہئے جس کے بعد آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے اس مطالبہ کو قبول کیا تھا۔ جئے للیتا نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کا جاریہ احتجاج سری لنکا کے مسئلہ پر ان کی حکومت کی پہل کی مظہر ہے۔ انہوں نے ان طلباء سے درخواست کی کہ وہ اپنی ہڑتال سے دستبرداری اختیار کریں اور جماعتوںمیں شرکت کریں۔

تفصیلی خبر : سری لنکن تملینس مسئلہ - تمل ناڈو اسمبلی میں قرارداد منظور

Tamil Nadu adopts resolution, asks Centre not to treat Lanka as friend

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں