سرینگر - ایشیا کے سب سے بڑے گل لالہ باغ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

سرینگر - ایشیا کے سب سے بڑے گل لالہ باغ کا افتتاح

سری نگر کی مشہور ڈل جھیل کے کنارے آج ایشیا کے سب سے بڑے باغ "ٹیولپ گارڈن" (گل لالہ باغ) کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ۔ اس طرح وادی کشمیر میں سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ زبروان رینج کی پہاڑیوں کے دامن میں 15ہیکٹر رقبہ پر پھیلے ہوئے اس باغ کو وزیٹرس کیلئے کھول دینے کی رسم افتتاح، ریاستی وزیر باغبانی پیرزادہ محمد سعید نے انجام دی۔ اس موقع پر سیاحوں اور دیگر تفریح کنندگان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ افتتاح کے فوری بعد ان تمام افراد نے ٹیولپ گارڈن کے دلکش نظاروں کا لطف لیا۔ ریاستی محکمہ باغبانی نے بتایاکہ اس باغ میں بحالت موجودہ 80 قسم کے 15لاکھ تلیپ پودے ہیں جن پر پھول کھلے ہوئے ہیں۔ سابق میں اس بات کا سراج باغ کے نام سے جانا جا تا تھا۔2008ء میں اُس کے چیف منسٹر غلام نبی آزاد نے اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا تھا۔

Asia's largest tulip garden opened to visitors in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں