مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن - 50 کروڑ روپے منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن - 50 کروڑ روپے منظور

ریاست مہاراشٹرا میں اقلیتی نوجوانوں کو آسان قرض مہیا کرنے والے سرکاری ادارے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کو رواں مالیاتی برس میں 50 کروڑ روپئے کی رقم فوری طورپر ادا کی جائے گی تاکہ اقلیتی فرقوں کے نوجوانوں کو آسان قرض دستیاب ہوسکے۔ ریاست کے نائب چیف منسٹر و وزیر مالیات اجیت پورا نے یہ اعلان کل جاریہ بجٹ اجلاس کے دوران کارپوریشن کے چیرمین و رکن اسمبلی امین پٹیل کی جانب سے کروڑ روپئے فوری طورپر جاری کرنے کے مطالبہ پر کیا۔ گذشتہ کل بجٹ پر منعقدہ بحث میں حصہ لیتے ہوئے امین پٹیل نے ریاستی بجٹ میں مولانا آزاد کے کیپٹل شیئر میں 250 کروڑ روپئے سے 500 کروڑ روپئے کے اضافے کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کارپوریشن کے تازہ سرمایہ میں اضافے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ رقم کارپوریشن کو کب حاصل ہوگی نیز بڑی تعداد میں اقلیتی فرقے کے نوجوانوں کی درخواستیں کارپوریشن کے دفتر میں التواء میں پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقلیتی نوجوانوں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دئیے جانے والے آسان قرض کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ حکومت نے اس ضمن میں اعلان کاے تھا لیکن اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا جس پر وزیر مالیات نے اسے سال رواں سے نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

Deputy Chief Minister Maharashtra Ajit Pawar announced that Rs 50 crore would be provided for Maulana Azad Minorities Finance & Development Corporation.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں