Cabinet approves EGoM recommendations of Criminal Law (Amendment) Bill
خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے ئلے ایک سخت قانون نافذ کرنے کی حکومت کی مساعی کے درمیان مرکزی کابینہ نے آج اس بل کو منظوری دیدی جس کے تحت عصمت ریزی، تیزاب سے حملے ، تعاقب اور بد نظری پر سخت سزا دی جائے گی اور رضامندی سے جسمانی تعلقات کی عمر کو گھٹا کر 16سال کر دیا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی 22مارچ سے شروع ہونے والے وقفہ سے پہلے پارلیمنٹ میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2013ء کی پیشکشی کی راہ ہموار ہو گئی ے ۔ اس تاریخ سے پہلے اس بل کی منظوری ضروری ہے تاکہ یہ قانون اس آرڈیننس کی جگہ لے جس کی معیاد 4اپریل کو ختم ہونے والی ہے ۔ 16دسمبر کے دہلی اجتماعی عصمت ریزی کیس کے پس منظر میں تیار کردہ اس بل کے تحت عصمت ریزی کیلئے کم ازکم20سال جیل کی سزا دی جائے گی اور اس میں خاطی کو پوری عمر جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے اور اگر متاثرہ کی موت ہوتی ہے یا وہ کوما میں جاتی ہے تو خاطی کو موت کی سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں