پرائیویٹ بنکوں کا حوالہ کاروبار منظر عام پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

پرائیویٹ بنکوں کا حوالہ کاروبار منظر عام پر

ایک پرائیوٹ نیوز پورٹل "کوبرا پوسٹ" نے بلیک منی کو وہائٹ کرنے کیلئے پرائیوٹ بینکوں کی مدد سے چل رہے کاروبار کو لے کر سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔ "آپریشن ریڈ اسپائیڈر" کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ملک کے 3 سب سے بڑے نجی بینکوں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور اکسیس بینک یہ گورکھ دھندا بے روک ٹوک کر رہے ہیں ۔ "کوبرا پوسٹ" کے انرودھ بہل نے بتایاکہ اسٹنگ کے دوران ان کے انڈر کور رپورٹروں نے ایک خیالی یا حقیقی لیڈر کا ایجنٹ بن کر ان بینکوں کے حکام سے بات کی تو وہ تمام لوگ ضابطہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئلے بلیک منی کو چھپانے کیلئے تیار ہو گئے ۔ خاص بات یہ ہے کہ ایسا کرنے والے صارفین سے کے وائی سی (نویور کسمٹر) اور پین نمبر تک نہیں مانگے جاتے ہیں ۔ ریزرو بینک نے اس انکشاف کے بعد تینوں بینکوں کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے قومی سطح کے رکن اروند کجریوال ایسا ہی الزام ایچ ایس بی سی بینک پر لگا چکے ہیں ، لیکن اس پر کوئی تحقیقات نہیں ہوئی تھی۔ ان بینکوں کے ذریعہ چلائے جا رہے منی لانڈرنگ ریکٹ کو "کوبرا پوسٹ" نے سینکڑوں گھنٹوں کے ویڈیو فوٹیج میں قید کیا۔ "کوبرا پوسٹ" کا کہنا ہے کہ اس کے پاس واضح، مضبوط اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔ انکشاف کے بعد آئی سی آئی سی آئی بینک نے میڈیا کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جو 2 ہفتے میں اپنی رپورٹ دے گی۔

Cobra Post claims three private banks are turning their black money into white money through investment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں