راجہ بھیا کے 3 قریبی ساتھی زیر حراست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

راجہ بھیا کے 3 قریبی ساتھی زیر حراست

کنڈہ کے بلی پور میں گذشتہ2مارچ کی شب ڈپٹی ایس پی ضیاء الحق سمیت تہرے قتل معاملہ کی تفتیش کر رہی سی بی آئی نے آج 3لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے جو سابق وزیر راجہ بھیا کے قریبی بتائے جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے شہید ڈپٹی ایس پی قتل کے سلسلہ میں سی بی آئی کو اہم معلومات فراہم کی ہیں اور ضیاء الحق کی ریوالور اور موبائیل فون وغیرہ لوٹنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جسے برآمد کرنے کیلئے سی بی آئی کوشش کر رہی ہے ۔ دوسری جانب اس معاملہ میں گرفتار 2بھائیوں گڈو سنگھ اور راجیو پرتاپ سنگھ کو ریمانڈ پر لے کر سی بی آئی کنڈہ لے آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے منگل کو راجہ بھیا کے 3قریبی ساتھیوں ننھے سنگھ ساکن امان کا پوروہ بیتی، سنتوش مشرا ساکن محدی نگر بلی پور اور رام مورت یادو ساکن برگد کا پوروہ تھانہ ہتھکواں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ننھے سنگھ اور ستنوش مشرا سے ڈپٹی ایس پی ضیاء الحق قتل کے سلسلہ میں اہم سراغ ملے ہیں اور ان کی ریوالور اور فون وغیرہ لوٹنے کا اعتراف بھی ملزمان نے کیا ہے جس کی برآمدگی کیلئے سی بی آئی کی ٹیم ان کی نشاندہی پر انہیں ساتھ لے کر اس جگہ گئی اور گاؤں سے متصل قبرستان کا بھی جائزہ لیا۔ دوسری جانب سی بی آئی نے تہرے قتل معاملہ میں گرفتار دونوں بھائیوں گڈو سنگھ اور راجیو سنگھ کو ریمارنڈ پر لے کر کنڈہ آ گئی ہے ۔ سی بی آئی نے دونوں ملزمین کو5دن کیلئے ریمانڈ پر لیا ہے ۔ سی بی آئی کی ٹیم نے مانک پور کے تھانہ انچارج پنکج سنگھ سے ناجائزکانکنی کے مسئلہ میں پوچھ گچھ کی تو انہوں نے سی بی آئی کو گمراہ کرنے کیلئے ناجائز کانکی سے لا علمی کا اظہار کیا۔

CBI gets custody of Raja Bhaiya's close aides

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں