زرداری - بلاول اختلافات - بلاول دبئی روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

زرداری - بلاول اختلافات - بلاول دبئی روانہ

بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے امور پر اپنے والد آصف علی زرداری سے اختلافات کے سبب ملک چھوڑ کر دوبئی روانہ ہوگئے اور آئندہ عام انتخابات میں اپنی پارٹی کو کسی پر کشش مہم جو کے بغیر تنہا چھوڑ دیا۔ بلاول کو حال ہی میں پی پی پی کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا جن کے اپنے والد آصف علی زرداری اور پھوپھی فریال تالپور کے ساتھ پارٹی چلانے کے طریقہ کار کے علاوہ عسکریت پسندوں کے تشدد، شیعہ مسلمانوں پر مسلکی حملے اور 11مئی کو مقرر انتخابات میں پارٹی ٹکٹوںکی تقسیم جیسے کئی کلیدی مسائل پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ تازہ ترین ڈرامائی صورتحال سے واقفیت رکھنے والے ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہاکہ بلاول نے اپنے والد آصف زرداری پر یہ واضح کردیا تھا کہ گذشتہ سال ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے حملے، کوئٹہ اور کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر تین تباہ کن بم حملوں میں 250 افراد کی ہلاکتوں کے خلاف پی پی پی نے سخت کارروائی نہیں کی۔ نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے متعلق پی پی پی کے طریقہ کار پر بھی بلاول برہم ہیں۔ بالخصوص عمران خان کی تحریک انصاف کی جانب سے نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے چلائی گئی مہم کا جواب دینے میں پی پی پی کی سست روی سے وہ(بلاول) ناراض ہیں۔ 24سالہ بلاول کی اپنی پھوپی فریال تالپور سے ناراضگی کی وجہہ یہ ہے کہ سندھ اسمبلی کیلئے ان کی طرف سے سفارش کردہ بعض امیدواروں کو انہوں نے (فریال تالپور) نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی کہاکہ بلاول نے پی پی پی کے 200 کارکنوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے صوبہ سندھ کے چیف منسٹر قائم علی شاہ کو سفارش کی تھی لیکن فریال تالپور نے مداخلت کرتے ہوئے ان بھرتیوں کو روک دیا تھا۔ ان تمام باتوں پر بلاول نے اپنے والد آصف زرداری سے تفصیلی بات چیت کی اور پارٹی امور پر فیصلوں کا اختیار دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن زراری نے ایک بیٹے کے مقابلے میں بہن کی طرفداری کی جو (بہن) پی پی پی کے امور میں کلیدی رول اداکر رہی ہیں۔

Benazir's son Bilawal Bhutto moves to Dubai after rift with father Asif Zardari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں