کشمیر - فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

کشمیر - فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

کشمیر میں فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد وادی میں کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ طاہر لطیف صوفی نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ آج بارہمولہ کے علاقے کا کر حمام میں اس وقت پیش آیا جب عینی شاہدین کے مطابق وہاں سے گذرنے والی فوج کی ایک گاڑی سے مظاہرہ کرنے والے افراد پر فائرنگ کی گئی۔ بارہمولہ کے شہری آصف حسن نے بتایاکہ فوج نے احتجاجی مظاہروں پر اعتراض کیا اور کچھ لڑکوں کو مارا پیٹا۔ اس پر نوجوان مشتعل ہو گئے تو فوج نے ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ بارہمولہ کے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 25 سالہ طاہر لطیف صوفی کے سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر عمر عبداﷲ نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد فوج کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس ہلاکت کے بعد بارہمولہ کے ساتھ ساتھ وادی کے دوسرے قصبوں میں بھی کشیدگی کی تازہ لہر پھیل گئی۔ حکومت نے رات دیر گئلے وادی کے 10 پولیس اسٹیشنوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ رین واڑی، خانیار، نوہٹہ، صفا کدال اور مہاراج گنج میسومہ میں امتناعی احکامات نافذ کر دئے گئے ہیں ۔ اسی دوران چیف منسٹر عمر عبداﷲ بارہمولہ میں احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر اسمبلی میں رو پڑے ۔ جذباتی انداز میں عمر عبداﷲ نے اسمبلی کو بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی اور خاطیوں کو سخت سزادی جائے گی۔ اس فائرنگ میں 4افراد زخمی ہوئے ۔

After Baramulla youth is shot, Omar breaks down

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں