فوربس میگزین - ہندوستان میں 55 ارب پتی شخصیات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

فوربس میگزین - ہندوستان میں 55 ارب پتی شخصیات

ہندوستان کے 55ارب پتی شخصیتوں کی جملہ خالص دولت گذشتہ ایک سال میں کچھ گھٹ کر 189 بلین امریکی ڈالر (زائد از 10لاکھ کروڑروپئے ) ہو گئی ہے لیکن اس رقم کا نصف حصہ بھی ملک کے جملہ مالیاتی خسارے سے متجاوز ہے ۔ بزنس میگزین فوربس کی جانب سے دنیا کے ارب پتی امیروں کی شائع کردہ سالانہ فہرست کے مطابق ہندوستان 55ارب پتی شخصیتوں کا حامل ہے جن کی جملہ خالص دولت 189.1بلین ڈالر ہے ۔ فوربس کے امیر ہندوستانیوں میں نمبر ایک رینک پر مکیش امبانی کے بعد لکشمی متل (16.5بلین ڈالر) اور پھر عظیم پریم جی (11.2بلین) ہیں ۔ اس فہرست پر ایم اے یوسف علی اور یوسف حمید بھی شامل ہیں ۔

magazine Forbes: India has 55 billionaires with a total net worth of USD 189.1 billion.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں