پرنب مکرجی - ماریشس کے قومی دن مہمان خصوصی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

پرنب مکرجی - ماریشس کے قومی دن مہمان خصوصی

صدر جمہوریہ ہید پرنب مکرجی ماریشس کے قومی دن تقاریب میں جو منگل کو مقرر ہیں مہمان خصوصی ہوںگے – اس موقع پر ہندوستان اور ماریشس کئی باہمی معاہدوں بشمول سماجی شیبوں ، صحت و سیاحت میں دستخط کریںگے- پرنب مکرجی کا ماریشس کا یہ تین روزہ سرکاری دورہ ہے- وہ ماریشس کے لئے کل روانہ ہون گے- دونون ممالک کے تاریخی اور آبائی تعلقات ہیں – ہندوستان روابط کو منفرد ، خصوصی اور غیر معمولی قراردے چکا ہے- وزارت خارجہ کے معتمد )مغرب( سدھیر ویاس نے کہا کہ ہندوستان ماریشس کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے، کیونکہ وہاں ۷۰ فیصد باشندے ہندوستانی نژاد ہیں اور ۳۸ فیصد غیر ملکی راست سرمایہ کاری ہیندوستان کو ماریشس سے ہی حاصل ہوتی ہے-

Pranab Mukherjee Visits Mauritius

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں