پرنس چارلس - عربی زبان سیکھنے میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

پرنس چارلس - عربی زبان سیکھنے میں مصروف

برطانیہ کے پرنس چارلس اسلامی تہذیب و ثقافت کے اس قدر دلدادہ ہو گئے ہیں کہ انہوں نے عربی سیکھنا شروع کر دیا ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے عربی کے استاد کی خدمت حاصل کی ہے ۔ شاہی خاندان کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ حال ہی میں انہوں نے قطر کا دورہ کیا ہے ۔ امیر قطر کے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پرنس چارلس نے عربی زبان کی بھر پور تعریف کی اور کہاکہ یہ وہ زبان ہے جسے اگر کوئی سن لیتا ہے تو اس کے دل و دماغ میں اتر جاتی ہے ۔ پرنس چارلس کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ ماہ سے وہ خانگی طورپر عربی زبان سیکھ رہے ہیں اور اسباق یاد کر رہے ہیں ۔ شاہی خاندان کے اس ولی عہد کو ہمیشہ سے ہی بین العقائد مذا کرات سے دلچسپی رہی ہے ۔ برطانیہ کے موقر اخبار ٹیلی گراف کی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ پرنس چارلس قرآن حکیم کا راست عربی زبان میں مطالعہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ قطر کے دورہ کے موقع پر عربی کی انگریزی مہارت میں گفتگو سن کر وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ یہ کہے بغیر نہیں رہ سکے آپ اتنی اچھی انگریزی بولتے ہیں ۔ اس وقت انہیں عربی سے نابلد ہونے کا احساس ہوا۔ قطر کے وزیر توانائی محمد بن صالح السعدہ نے جب پرنس چارلس سے استفسار کیا کہ کیا آپ عربی سے واقف ہیں ، اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں انہوں نے عربی سیکھنے کی کوشش کی تھی اور درمیان ہی میں سلسلہ منقطع ہو گیا۔ محمد بن صالح السعدہ نے کہاکہ سیکھنے سکھانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اس پر پرنس چارلس نے عربی سیکھنے کا ارادہ کر لیا۔ کلارنس ہاوزکے ترجمان ایل سولیو ان نے بتایاکہ ابتداء میں پرنس چارلس کایہ تاثر تھا کہ عربی زبان بہت ہی سخت ہے اس کے باوجود وہ پابندی کے ساتھ یہ زبان سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پرنس چارلس کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی کہ عرب ممالک کے دورہ کے موقع پر وہ اسلامی تہذیب پر عربی میں خطاب کریں ۔

Prince Charles Has Lessons To Learn Arabic

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں