عالمی اقتصادی صورتحال - برکس کانفرنس کا اصل موضوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

عالمی اقتصادی صورتحال - برکس کانفرنس کا اصل موضوع

دنیا کی 5ابھرتی ہوئی معیشتوں(برکس) کی چوٹی کانفرنس یہاں کل سے شروع ہورہی ہے۔ برکس ممالک میں روس، چین، ہندستان، برازیل اور جنوبی آفریقہ شا مل ہیں۔ اجلاس میں ہندوستانی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، روسی صدر ولادیمیر پوٹین، چین کے صدر ژی چن پنگ اور برازیل کے صدر ڈیلیاروسیف کے علاوہ میزبان ملک جنوبی آفریقہ کے صدر جیکب زوما شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے ایجنڈہ میں سب سے اہم موضوع عالمی اقتصادی صورتحال پر غور شامل ہے۔ پانچ ممالک کے قائدین عالمی معاشی اداروں میں جاری اصلاحاتی عمل پر بھی توجہ مرکوزکریں گے۔ ڈربن شہر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برکس سربراہ کانفرنس کے ایجنڈہ پر سب سے اہم موضوع ایک معاشی ترقیاتی بینک قائم کرنا ہے۔ اس ادارہ کے ذریعہ یہ ممالک اپنے یہاں تشکیل پاتے سماجی و معاشی ڈھانچہ کو مزید فعال کرسکیں گے۔ اسی ادارہ سے غریب اور ترقی پذیر ملکوں کی معاونت بھی کی جاسکے گی۔ گذشتہ ماہ جنوبی آفریقہ کے ایک سفارتکار نے کہا تھا کہ برکس تنظیم اس مقصد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس بینک کے قیام کے حوالہ سے چینی صدر ژی جن پنگ بھی حوصلہ افزاء اشارہ دے چکے ہیں۔ اس ترقیاتی بنک کے صحیح اغراض و مقاصد کا وضع کرنا ابھی باقی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان مااؤشو نے کہاکہ بینک کے قیام سے برکس ممالک میں پائیدار ترقی کو سہارا ملنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی جوکھم سے بچنے کے علاوہ غریب آفریقی ممالک کی مالی مدد بھی کی جاسکے گی۔

BRICS nations try to boost economic clout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں