ختم سال تک آسٹریلیا افغانستان چھوڑ دے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

ختم سال تک آسٹریلیا افغانستان چھوڑ دے گا

آسٹریلیا اس سال کے آخر تک افغانستان سے اپنے بیشتر فوجی واپس بلالے گا اور ناٹو کی فورسس کیلئے قائم کئے گئے ایک بڑے اڈے کو بند کردے گا جس کے بعد سلامتی کا کام افغان فوجیوں اور پولیس کے سپرد کردیاجائے گا۔ وزیر دفاع اسٹیشن اسمتھ نے بتایاکہ مغربی اور افغان کمانڈر اس بات پر آمادہ ہوگئے ہیں کہ تارن کوٹ صوبہ میں ناٹو کا فضائی اڈہ2013ء میں بند ہوجائے گا۔ بیشتر غیر ملکی فوجی 2014 کے آخر میں افغانستان چھوڑیں گے جس کے بعد افغانستان کی حفاظت کا کام غیر ملکی فوجیوں کے بجائے خود افغان سنبھالیں گے۔ اس کا اثر یہ ہوگا کہ آسٹریلیاء کے کوئی فوجی اب ارضگان صوبہ میں نہیں رہیں گے بیشتر آسٹریلیائی فوجی واپس چلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے افغانستان میں 1650 فوجی تعینات ہیں جو شورش زدہ ارضگان میں تعینات ہیں۔ جب امریکہ نے 2001ء میں حملہ کرکے طالبان کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔ تب آسٹریلیاء نے بھی امریکہ کا ساتھ دیا تھا تب سے ہی اس کے فوجی یہاں ہیں۔ جنگ میں اس کے 39فوجی ضائع ہوئے ہیں اور 242 زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ اور ناٹو اتحادی 3,50,000 افغان فوجیوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں تاکہ 2014 تک وہ انہیں ذمہ داری سونپ کر یہاں سے جاسکیں۔ حالانکہ عام طور سے اس بات پر شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ غیرملکی فوجی واقعی چلے جائیں گے۔ امریکہ کے ایک ماہر ڈیوڈ کلکولس نے کہا بہت سے لوگوں کو فکر ہے کہ ہم 2014 تک یہ کام کیسے مکمل کرپائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جانے سے پہلے افغان سکیورٹی سنبھالنے کیلئے پوری طرح تیار ہوجائیں اور طالبان کو اقتدار میں واپس آنے سے روک سکیں۔ آسٹریلیایوں تو اپنے فوجی اسی سال واپس بلارہا ہے لیکن اس کے خصوصی دستہ کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ آیا وہ اگلے سال یا 2014 کے بعد بھی افغان میں تعینات رہے گا یا نہیں۔

Australian troops to leave Afghanistan by year's end

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں