برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہند کی ڈربن میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

برکس کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہند کی ڈربن میں آمد

وزیراعظم منموہن سنگھ ڈربن سمٹ میں شرکت کیلئے 4روزہ دورہ پر آج یہاں پہنچے اور برکس تنظیم کے کئی وعدوں کی حامل نوعمر تنظیم قراردیا اور کہاکہ یہ تنظیم ڈیولپمنٹ بنک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے میں اصلاحات کی راہوں پر غور کرسکتی ہے۔ کنگ شاترا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر وزیراعظم کا سرخ قالین پر استقبال کیاگیا۔ مملکتی وزیر انصاف و ترقی جیفری ہمسنکا نے ان کا استقبال کیا۔ منموہن سنگھ نے صحافیوں کو بتایاکہ میں ایک بار پھر جنوبی آفریقہ پہنچ کر بے حد مسرور ہوں۔ جنوبی آفریقہ کے ساتھ ہمارے انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں یہ دورہ برکس چوٹی کانفرنس کیلئے ہورہا ہے۔ وہ اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والی تمام معزز شخصیات کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم اعلیٰ سطح کے ایک وفد کی قیادت کررہے ہیں جس میں وزیر فینانس پی چدمبرم، وزیر کامرس آنند شرما اور مشیر قومی سلامتی شیوشنکر مینن شامل ہیں۔ انہیں چہارشنبہ کو چوٹی کانفرنس کے موقع پر چین کی نئی قیادت سے رابطہ کا موقع ملے گا جب وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریںگے۔

PM Manmohan singh arrives in Durban for BRICS summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں